میانمار کے سابق حکمران شیو نے اپنی حریف آنگ سان سوچی کو مستقبل کی رہنماءقرار دیا ہے۔شیو کے پوتے کے مطابق سابق حکمران نے گزشتہ روز آنگ سان سوچی سے ملاقات کی جو کہ ملک کی سیاست میں اہم تبدیلی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سوچی نے حالیہ پارلیمانی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کی
ہے اور وہ اس قابل ہیں کہ مستقبل میں قوم کی رہنمائی کرسکیں۔ان کی کامیابی نے ہرشخص کو مجبور کردیا ہے کہ وہ انھیں ملک کی رہنماءتصور کرے۔
یاد رہے کہ 82 سالہ شیو نے اپنی عملی زندگی کا آغاز بطور پوسٹل کلرک کیا اور بعد ازاں جنرل اور بیس سال تک ملک کے آمر حکمران رہے۔انھوں نے سوچی کو کئی سال تک انھی کے گھر میں نظر بند رکھا۔